Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں ایک بار پھر حملہ کیا

صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کی عیتا الجبل قصبے میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے بنت جبیل ضلع کے عیتاالجبل قصبے میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور صیہونی فوجیوں نے میس الجبل کے اطراف میں داخل ہو کر ایک رہائشی مکان کو تباہ کر دیا۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دشمنانہ قرار دیا ہےاس کے ساتھ ہی الاخبار کے روزنامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک فوجی دستےنے میس الجبل قصبے کے اطراف میں واقع دیوار حائل کے اندر گھس کر ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جس کا مالک اس کی مرمت کر کے اس میں رہنے کے لئے واپس آنا چاہتا تھا۔

صیہونی حکومت کی فوج، لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے اب تک بارہا لبنان کے خلاف فوجی جارحیت کرتا رہا ہے اور متعدد شہریوں کو شہید و زخمی کرچکا ہے جبکہ جنگ بندی کی نگراں کمیٹی نے ان حملوں کو روکنے کے لئے اب تک کوئي عملی اقدام نہيں کیا ہے۔ 

ٹیگس