Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کی تعمیر نو کے لئے 130 ارب ڈالر کا بجٹ

ہندوستانی حکومت فوج کی تعمیر نو کے لئے ایک سو تیس ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-

روزنامہ ٹائمز آف انڈیا نے ہندوستان کے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت ہندوستان فوج کی تعمیرنو کا وسیع پروگرام رکھتی ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں فوج کے لئے کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے، آبدوزیں ، جنگی جہاز ، بکتربندگاڑیاں اور ٹینک جیسے ماڈرن فوجی ساز و سامان خریدےگی- ہندوستان نے حالیہ چند برسوں میں فضاءاور سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیاہے اور اپنی فوجی طاقت علاقے میں اپنے حریفوں کے برابر پہنچانا چاہتا ہے- اس کے ساتھ ہی ہندوستان میزا‏ئلی طاقت کے میدان میں آئندہ چند مہینوں میں اگنی فائیو بین البراعظمی بیلسٹیک میزائلوں کی پہلی سیریز فوج کے حوالے کرنے والا ہے- اس میزائل کی رینج پانچ ہزار کیلومیٹر ہے۔