Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • کیجری وال کی تقریب حلف سولہ فروری کو

دہلی اسمبلی کے انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والے وزیراعلی اروند کیجری وال سولہ فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

عام آدمی پارٹی کےکنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے بدھ کو دہلی کے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کیا - دہلی کے اسمبلی کے انتخابات کے لئے آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے گئےتھے اور گیارہ فروی کو نتائج کا اعلان کیا گیا - دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر شاندار فتح حاصل کی اور ایوان کی ستر نشستوں میں سے باسٹھ نشستیں جیت لیں - یوں اروند کیجری وال مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - عام آدمی پارٹی کی حریف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف آٹھ نشستیں حاصل ہوئیں اور کانگریس کوئی بھی سیٹ جیتنے ناکام رہی - اروند کیجری کی تقریب حلف برداری سولہ فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوگی