ہندوستان کے بہادر بچوں کو قومی اعزاز، صدر کی جانب سے ایوارڈ تقسیم
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے بیس بہادر بچوں کو باوقار’ راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازا ہے-
سحرنیوز/ہندوستان: صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں اٹھارہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بیس بہادر بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابی پر ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ‘‘سے نوازا ہے۔
صدرمرمو نے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں پر یہ باوقار قومی ایوارڈزعطا کیے۔ صدرِ جمہوریہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنے کنبے، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے انعام حاصل کرنے والوں میں گیارہ سالہ کملیش کمار بھی شامل ہے جس نے اپنی ہمت سے دوسروں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فہرست میں معذور شیوانی ہوسورو اپارا بھی شامل ہے ہے جس نے معاشی پسماندگی اور جسمانی معذوری کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔