Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • مصر کی الازہر یونیورسٹی نے شام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام:   الازہر نے زور دے کر کہا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کسی بھی مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار سے عاری ہیں اور معاشروں کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔الازہر نے متاثرین کے اہل خانہ اور شامی عوام کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شام کے تمام طبقات اور مذاہب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے متحد اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ شام کے شہر حمص میں مسجد علی ابن ابی طالب (ع) میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری، سرایا انصار السنۃ نامی شدت پسند گروپ نے قبول کی ہے جس میں آٹھ نمازی جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے- اس گروپ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ دھماکہ مسجد کے اندر کئی گھریلو ساختہ بم نصب کیے جانے کے ذریعے کیا گيا-

 

ٹیگس