Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • او آئی سی اور عالمی برادری کا اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر شدید احتجاج

او آئی سی سمیت دنیا کے کئی ممالک نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس اسلامی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کو آگے بڑھانے کی کوشش اور اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بین الاقوامی اصولوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

 

پاکستان نے بھی صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی صومالی لینڈ کو صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اشتعال انگیز، ناقابل قبول اورعلاقائی سلامتی کے لئے خطرناک اقدام قرار دیا ۔

مصر، ترکیہ، جیبوٹی، خلیج فارس تعاون کونسل سمیت متعدد ممالک اور تنظیموں نے صیہونی حکومت کے اس یکطرفہ اقدام کو فوری طور پر مسترد کیا ہے۔

واضح رہے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کے بعد صومالیہ نے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے

 

ٹیگس