Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی، مسلم لیگ ن کا وفد شریک

پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکی اٹھارویں برسی کا پروگرام گڑھی خدا بخش میں منعقد ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے بھی شرکت کی-

سحرنیوز/پاکستان  برسی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور اہم شخصیات سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

 

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹوکی اٹھارویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ملی جس سے ملک کا دفاع ممکن ہوا ۔

 

یاد رہےمحترمہ بینظیر بھٹو، جنہیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہیں۔

انہیں ستائیس دسمبر دوہزار سات کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں منعقد ہونے والے جلسے سے واپسی پر حملے کا نشانہ بنایاگیا۔

 

ٹیگس