Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • عمرعبداللہ کی حراست کے خلاف سماعت سے جج کا انکار

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی پبلیک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست کو سپریم کورٹ کے ایک جج نے سننے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بینچ کے سامنے جیسے ہی معاملے کی سماعت شروع ہوئی بینچ میں شامل جسٹس ایم ایم شانتان گودار نے سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کرتاہوں۔ ان کے اس اعلان کے بعد اب کیس کی سماعت جمعے کو ہوگی۔ عمرعبداللہ کی بہن سارہ پائیلٹ نے گزشتہ پیر کو درخواست دائرکی تھی۔ واضح رہے کہ عمرعبداللہ پانچ اگست دوہزار انیس سے سی آر پی کی دفعہ ایک سو سات کے تحت حراست میں ہیں اور اس قانون کے تحت عمر عبداللہ کی چھے ماہ کی احتیاطا حراست کی مدت پانچ فروری کو ختم ہونے والی تھی لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا۔