Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: فیصل آباد کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔ رپورٹوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے فیکٹری اور آس پاس کے مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی امدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی تھیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے 9 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

 

ٹیگس