غریبی کو مٹانے کے بجائے چھپا رہا ہے ہندوستان! ۔ ویڈیو
امریکی صدر کے دورہ ہند کے پیش نظر ہندوستان کی حکومت نے کچھ ایسے اقدامات کئے ہیں جو بظاہر انسانی مزاج کے ساتھ سازگار نہیں ہیں!
۲۴ اور ۲۵ فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہندوستان کے دورے پر جانے والے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ہندوستان نے اپنے بعض علاقوں میں غربت و فقر کے مناظر کو امریکہ کے مالدار صدر کی نظروں سے دور رکھنے کے لئے، انہیں چھپانے کی کاروائی تیز کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت غریب، پسماندہ اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں کے سامنے کئی فیٹ اونچی دیوار تعمیر کر رہی ہے تاکہ وہاں سے گزرنے کی صورت میں امریکی صدر کی نگاہیں ہندوستان میں موجود غریبی پر نہ پڑیں۔ ہندوستانی عوام نے حکومت کے اس اقدام کو ایک شرمناک، غیر آئینی اور غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔
امریکہ سمیت دنیا بھر میں رسوائی کمانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کئی مہینوں سے اپنے کروڑوں عوام کے اعتراضات سے روبرو ہندوستانی وزیر اعظم میں قریبی دوستی بتائی جاتی ہے۔