Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے ساتھ چین اور ہندوستان کا فوجی تعاون

چین اور ہندوستان نے افغانستان کی فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے افغان پولیس کو ٹریننگ دینے کے لئے دہلی اور بیجنگ کے مشترکہ پروگرام کی اطلاع دی ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ ہندوستان ، افغانستا اور چین کے درمیان سہ فریقی تعاون کی بنیاد پر ہندوستان کے غازی آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں سترہ فروری دوہزار بیس کو دس افغان پولیس افسروں پر مشمتل ٹیم کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ ٹریننگ پروگرام میں خاص طور سے مدنظر معاشرے میں پولیس فورس کی کارروائیوں کے مختلف پہلؤوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اس بیان یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد ، افغانستان کے سلسلے میں ہندوستان اور چین کے تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔