Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • شاہین باغ احتجاج؛ ڈھائی ماہ کے بعد بھی خواتین کے حوصلے بلند

دہلی کے شاہین باغ میں تقریبا ڈھائی ماہ سے احتجاج اور خواتین کا دھرنا جاری ہے اورخواتین کے حوصلے اب بھی بلند دکھائی دے رہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں تقریبا ڈھائی ماہ سے خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ سی اے اے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

دھرنے میں شامل خواتین کا کہنا ہے احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔

دھرنے میں ابھی بھی کثیر تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں اور جائے دھرنا پر کافی بھیڑ رہتی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

دوسری جانب الہ آباد کے روشن باغ میں واقع منصور پارک میں گذشتہ 56 دنوں سے سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ پولیس انتظامیہ نے اب تک احتجاج میں شامل تقریباً دو سو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ پولیس کی طرف سے ان کارروائیوں کے باوجود خواتین نے دھرنا ختم کرنے  سے صاف انکارکر دیا ہے ۔

روشن باغ کے منصور پارک میں بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کے خلاف ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ اس قانون کو حکومت واپس نہیں لے لیتی ۔

 

ٹیگس