Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • کورونا سے متاثرین اور اموات کی تعداد میں معمولی کمی

ہندوستان میں اتوار کو کورونا سے متاثرین اور اموات کی یومیہ تعداد میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

ہندوستانی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چورانوے ہزار تین سو بہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ ہفتے کو ستانوے ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا تھا ۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید گیارہ سو چودہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہفتے کو کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بارہ سو ایک بتائی گئی تھی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتالیس لاکھ چون ہزار تین سو ستاون اور اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد اٹھتر ہزار پانچ سو چھیاسی ہو چکی ہے۔
اس دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اٹھتر ہزار تین سو نو افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سینتیس لاکھ دو ہزار پانچ سو چھیانوے ہوگئی ہے ۔
ہندوستانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں شفایاب ہونے والوں کے مقابلے میں فعال معاملات میں چودہ ہزار آٹھ سو انسٹھ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد نو لاکھ تہتر ہزار ایک سو پچھتر ہوگئی ۔
 رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملات کی شرح بیس اعشاریہ، چار سات فیصد، شفایابی کی شرح ستتر اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ پانچ چھے فیصد ہے۔
اس دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے اعلان کیا ہے کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانےکے لئے یومیہ دس لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کا سلسلہ گزشتہ دس دن سے جاری ہے۔

رپورٹ کے  مطابق ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے بارہ ستمبر کی شام تک پانچ کروڑ، باسٹھ لاکھ ساٹھ ہزار نو سو اٹھائیس نمونوں کی جانچ کی جا چکی تھی۔

 

ٹیگس