Jan ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی جاری، درجنوں فلسطینی اغوا

دہشت گرد صیہونی فوجیو نے مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید اور درجنوں کو اغوا کر لیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے نابلس شہر میں ایک رہائشی یونٹ کو صیہونی دہشت گردوں نے تباہ کر دیا۔ جنوبی نابلس میں اللبن الشرقیہ گاؤں پر صیہونی دہشت گردوں نے دھاوا بولا اور ایک کار پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خطاب محمد اسماعیل نامی چھبیس سالہ نوجوان شہید اور دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔ صیہونی دہشت گردوں نے اسی طرح صبح نابلس شہر پر حملے کے دوران ایک رہائشی عمارت کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے ایک سولہ سالہ لڑکے سمیت اڑتالیس فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے گئے، جن میں سات ایسے افراد بھی ہیں جو اس سے پہلے بھی صیہونی ٹولے کے عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہا ہوئے تھے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیر ثقافت میکی زوہار نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ اسرائیل کا ہے اور فلسطینی شہری یہاں کے مہمان ہیں جنہیں اسرائیلی حکام نے وقتی طور سے رہنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

 

ٹیگس