Jan ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • مداخلت کرنے سے پہلے ہی مداخلت کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے: علی شمخانی کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

ایران کی دفاعی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے علی شمخانی نے امریکی صدر کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت کی دھمکی کے جواب میں سخت انتباہ دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی دفاعی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے داخلی امور میں مداخلت کی دھمکی کے جواب میں شدید انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کی آڑ میں ایران کے نزدیک آنے سے پہلے ہی مداخلت کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے اور ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ وہ اپنے کئے پر پچھتائے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نےآج سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایرانی عوام عراق سے لے کر افغانستان اور غزہ تک امریکیوں کے "نجات دلانے" والے حربے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

دفاعی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی سرخ لکیر یا ریڈ لائن ہے، مہم جوئی کے ٹوئیٹ پیغامات کا موضوع نہیں۔

 

ٹیگس