Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ کا ایک منظر  (آرکائيوتصویر)
    چابہار بندرگاہ کا ایک منظر (آرکائيوتصویر)

ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق سات معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ان معاہدوں پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔

ہندوستان، عمان، چین اور جنوبی کوریا کے بیرونی سرمایہ کاروں کی شرکت سے مکران کے سواحل میں پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پہلی کانفرنس کے موقع پر طے پانے والے معاہدے، سات ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں۔

معاہدوں کی مالیت سات ارب ڈالر سے زائد ہے

اس موقع پر منعقدہ نمائش میں ایران کی پہلی بحر پیما کشتی سے بھی روشناس کرایا گیا۔

ہندوستان، عمان، چین اور جنوبی کوریا کے بیرونی سرمایہ کاروں کی شرکت سے مکران کے سواحل میں پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پہلی کانفرنس جو پیر کے روز شروع ہوئی ہے منگل تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ سیاسی اور اقتصادی طور پر ایران، دنیا کے ایک اہم ترین ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ٹیگس