غزہ جنگ میں اسرائیل کو شدید نقصان، فوجی ترجمان کا اعتراف
Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 3305 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے غزہ کی جنگ کے بارے میں اپنے تازہ بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب فوج کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ غزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے زخمی فوجیوں کی تعداد 3305 ہو گئی ہے۔
ہگاری نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 3305 افسران اور سپاہی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 1584 زمینی کارروائیوں کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے 247 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک 41 فوجی کسی واقعے یا داخلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔