آذربائیجان، یوکرین کو نہیں دے گا ہتھیار
Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے زور دیا کہ وہ یوکرین کو کوئی ہتھیار نہیں بھیجیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک روس سے بر سر پیکار یوکرین کو کوئی ہتھیار نہیں دے گا۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے صدر رحمان علی اف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یوکرین کو ہتھیار نہیں دیں گے، اگرچہ ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن ہم نہیں دے سکتے۔
ہم یہ واضح طور پر اور کھلے عام کہتے ہیں اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ جی ہاں انسانی امداد دیں گے لیکن ہتھیار نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی انسانی اور مالی امداد 30 ملین یورو سے تجاوز کر گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں رحمان علی اف نے ماسکو کا دورہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی۔