Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • صادق آل محمد، امام جعفرصادق(ع) کی شب شہادت

اسلامی جمہوریہ ایران فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے سیاہ پوش اور عزادار ہے۔

پچّیس شوال المکرم مطابق بیس جولائی کی تاریخ آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت سے مناسبت رکھتی ہے۔
اسی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں اور دیہات میں مختلف مقامات پر سیاہ پرچم اور بینر لگائے گئے ہیں اور مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
مکتب جعفریہ کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں خاص طور سے مشهد میں فرزند رسول(ص) حضرت امام علی رضا (ع) کا  روضہ مطہر اور قم المقدسہ میں آپ(ع)کی خواہر گرام حضرت فاطمه معصومہ(س) کا روضہ زائرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے چاہنے والے آپ(ع) کے جد امجد کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔
ہر طرف مجالس عزا میں آہ و بکا، شور و گریہ اور نوحہ و ماتم کی صدائیں بلند ہیں اور ذاکرین و مقررین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے آپ (ع) کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

ٹیگس