Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے ’’ایکس‘‘ پر جاری ہونے والے بیان میں مذاکرات کی تجویز کو ایک بار پھر مسترد کریا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر عمران خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عملاً محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق عمران خان کی ہدایت ہی حتمی ہوگی اور اسی پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور عمران خان اور پارٹی کے سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم پر اظہارِ ندامت یا معذرت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن نہیں۔

 

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چونکہ احتجاجی تحریک کی پالیسی براہِ راست پارٹی قائد عمران خان کی جانب سے آئی ہے، لہٰذا وہی نافذالعمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی مذاکرات سمیت اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی تازہ ہدایات کی پابند ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے احتجاجی تحریک کی تیاری کریں۔

 

 

ٹیگس