Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان منریگا کا متبادل بِل قانون بن گیا، صدر جمہوریہ  نے دستخط کردیئے

ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے والے منریگا کے متبادل بِل پر دستخط کر دیئے ہیں، اس طرح اب یہ بِل قانون بن گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں بیس سال پرانے قانون منریگا کی جگہ پر لائے گئے بِل "جی رام جی" پر، پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد صدر دروپدی مرمو نے دستخط کر دیئے ہیں۔

وکست بھارت روزگار اور آجیویکا مشن (گرامین) گارنٹی قانون 2025، جس کو مخفف شکل میں "جی رام جی" بھی کہا جا رہا ہے، 20 سال پرانے ’مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ‘ (منریگا) کی جگہ لے گا۔ حکومت اس بِل کو آئندہ سال یکم اپریل سے نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

نئے قانون کے مطابق خواہش مند دیہی خاندانوں کو کم از کم 125 دن کا روزگار فراہم کرنا حکومت کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔ اس قانون کی رو سے ہفتہ وار یا زیادہ سے زیادہ 15 دن کے اندر مزدوری کی ادائیگی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ وقت کے اندر ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں تاخیر کا معاوضہ دینے کا بھی التزام رکھا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 واضح رہے کہ ’وی بی - جی رام جی بِل‘ اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے دوران جمعرات (18 دسمبر) کو پارلیمنٹ میں پاس ہو گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی اپوزیشن پارٹیاں نئے قانون کی سخت محالفت کر رہی ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس نئے قانون کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی کئی اپوزیشن پارٹیوں نے جی بی جی قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ 

 

ٹیگس