Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی کہ جس میں متعدد افراد جاں و زخمی ہو گئے، شدید مذمت کی ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں افغان حکومت، عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد، ہر شکل میں قابل مذمت ہے اور قومی آشتی اور امن و صلح کیلئے گفتگو ہی بہترین ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو افغانستان کے مشرقی صوبہ میدان وردک میں افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان کے خود کش حملے میں ایک سو چھبیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے تاہم چوتھے حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرادی اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

افغان طالبان نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

ٹیگس