Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • علاقائی امن و استحکام میں ایران کا مثبت کردار: علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی، صیہونی سازشوں اور ایرانی قوم کے خلاف جنگ و خونریزی کے باوجود ایران نے اسلامی انقلاب کے 40 سال کو سربلندی اور با وقار طریقے سے طے کیا اور اس وقت ایران علاقے میں اہم اور موثر کردار کا مالک ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران  کی خارجہ پالیسی میں قومی مفادات، سلامتی، آزادی و استقلال،مستضعفین کی حمایت اور اسلامی ممالک سے تعاون ترجیحات میں شامل ہیں۔

علی لاریجانی نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ  گیا اور انہیں ایسا سبق سکھایا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔  

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات کے مطابق ہم امریکہ کی پابندیوں کا قومی وحدت اور استقامت سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ٹیگس