کراچی میں شدید دھند، حدِ نگاہ متاثر؛ بین الاقوامی پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر منتقل
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: کراچی میں صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں دھند کا راج رہا۔
اس کے علاوہ ایم نائن موٹروے پر حد نگاہ صفر رہی اور مختلف علاقے دھندکی لپیٹ میں رہے جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد سمیت کراچی بھر میں دھند ریکارڈ کی گئی۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنک رہنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں دھند کے باعث آنے والی 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں، نجی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔
ترجمان پی اے اے نے مزید بتایا کہ محدود حد نگاہ میں پروازوں کی منتقلی معمول کاحفاظتی اقدام ہے۔