Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں نواسہ رسول ص کا سوگ

یوم عاشورہ کے موقع پر عراق اور ایران سمیت دنیا بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب باوفا کی مظلومانہ شہادت کی یاد انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور دنیا کے گوشہ وکنار میں جلوسہا عزا برآمد کرکے عزاداروں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔ کربلائے معلی میں سید الشہدا امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے حرم مطہر اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے حرم مطہر اور بین الحرمین نیز اطراف کی سڑکوں پر دسیوں لاکھ زائرین عزاداری میں مصروف ہیں ۔

یوم عاشورہ کے موقع پر عراق اور ایران سمیت دنیا بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب باوفا کی مظلومانہ شہادت کی یاد انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور دنیا کے گوشہ وکنار میں جلوسہا عزا برآمد کرکے عزاداروں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔ کربلائے معلی میں سید الشہدا امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے حرم مطہر اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے حرم مطہر اور بین الحرمین نیز اطراف کی سڑکوں پر دسیوں لاکھ زائرین عزاداری میں مصروف ہیں ۔کربلا‏ئے معلی سے موصولہ خبروں کے مطابق یوم عاشورہ کی مناسبت سے سید الشہدا حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہما الصلوات و السلام کے روضے، بین الحرمین اور دونوں روضوں کے اطراف کی سڑکیں دسیوں لاکھ عزاداروں اور سوگواروں سے چھلک رہی ہیں جو لبیک یاحسین کی صداؤں کے ساتھ ساتھ نوحہ خوانی اور ‎سینہ زنی کررہے ہیں عاشور کو پورا دن کربلا کی فضا لبیک یاحسین اور لبیک یا عباس کی صداؤں سےگونجتی رہی اور ہرطرف سے نوحہ و ماتم کی صدائیں بلند ہیں ۔عاشورائے حسینی میں شرکت کے لئے لاکھوں کی تعداد میں عراقی زائرین مختلف شہروں سے کئی دن کی مسافت پیدل طے کرکے کربلائے معلی پہنچے ہیں ۔ دوسرے شہروں سے کربلائے معلی پہنچنے والے عراقی عزاداروں میں برادران اہلسنت کے عزاداری کے دستے بھی شامل ہیں،جو عراقی کردستان اور دیگر سنی آبادی والے عراقی علاقوں سے ، شہیدان کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کربلائے معلی پہنچے ہیں ۔اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں ایران، پاکستان، ہندوستان ، افغانستان ، آذربائیبجان ، اور مختلف عرب ملکوں سمیت یورپ امریکا افریقا اور دنیا کے بہت سے ملکوں سے لاکھوں زائرین عاشورائے حسینی میں شرکت کے لئے ، کربلائے معلی پہنچے ہیں جو اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے شہدائے کربلا کے غم میں آنسو بہا رہے ہیں اورانہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ یوم عاشورہ پر اسلامی جمہوریہ ایران بھی سراپا سوگوار و عزادار ہے اور ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوسہائے عزا برآمد ہوئے اور اور ماتمی دستوں نے منظم انداز میں سڑکوں پر نوحہ و ماتم کرکے کربلا والوں کی عدیم المثال قربانی کو یاد کیامشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے روضہ مبارک کے سبھی صحنوں اور اطراف کی سڑکوں پر ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے سید الشہدا کی مظلومیت پر اشک ماتم بہائے جبکہ روضہ مبارک کے مختلف رواقوں میں علمائے کرام اور ذاکرین نےواقعہ کربلا اور فلسفہ قیام حسینی پر روشنی ڈالی اور اہلبیت رسول کے مصائب بیان کرکے ، عزاداروں کو مثاب کیا-قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا حرم مطہر بھی شہدائے کربلا کے عزاداروں اور ماتمداروں سےچھلک رہا ہے اور روضہ مبارک کے صحن اور اطراف کی سڑکوں پر ماتمی دستوں نے پورے دن نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی ۔ یوم عاشور کو امام حسین اور ان کے اصحاب با باوفا کی تاریخی نماز ظہر کی یاد میں پورے ایران میں ماتمی دستوں نے اذان ہوتے ہی سڑکوں اورمختلف مقامات پر نماز ظہرین باجماعت ادا کی اور یوں امام عالیمقام کے مقصد کو زندہ رکھنے کا عہد کیا- ہندوستان اور پاکستان میں بھی سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسہائے عزا برآمد ہوئے اور عزاداران مظلوم کربلا نے سیدہ کے لال کا ماتم کیا اس موقع پر کربلا والوں کی پیاس کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئیں-