اسرائیل کو آٹھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی امریکی منظوری
امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کو بوئنگ ایف پندرہ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے لئے آٹھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں پچیس نئے ایف پندرہ آئی اے طیاروں کی اسرائیلی فضائیہ کو ڈیزائن، انضمام، آلات سازی، جانچ، تیاری اور فراہمی شامل ہے جس میں مزید پچیس ایف پندرہ آئي اے طیاروں کی خریداری کا آپشن بھی شامل ہے۔
پینٹاگون نے کہا کہ معاہدے میں اسرائیل کو غیر ملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت بھی شامل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
امریکہ عرصہ دراز سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اس کا سب سے قریبی اتحادی ہے۔ فلسطین کی حمایت کرنے والوں اور امریکہ بھر میں جنگ مخالف مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی پر اسرائیل کے لئے واشنگٹن کی فوجی مدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت کے دور میں بھی ان مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی گئي۔ پینٹاگون نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بوئنگ ایف پندرہ لڑاکا طیارے اکتیس دسمبر دوہزار پینتس تک تحویل میں دے دیئے جائیں گے۔