ہندوستان: اترپردیش میں ایس آئی آر کے تحت دو ہزار تین سو ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جانے پر نیا ہنگامہ
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایس آئی آر میں ایک گاؤں کے پردھان سمیت سبھی دو ہزار تین سو ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے جانے پر نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں ایس آئی آر کا عمل حزب اختلاف کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود ایسی حالت میں جاری ہے کہ مختلف ریاستوں میں لاکھوں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے جانے سے حزب اختلاف کے موقف کو تقویت مل رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سلسلے میں ایک نیا چونکا دینے والا واقعہ یہ سامنے آیا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبہ کے ایک گاؤں کے پردھان سمیت سبھی ووٹروں کے نام لسٹ سے خارج ہوگئے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق گاؤں کے پردھان نے فوری طور پر مہوبہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں شکایت جمع کرادی ہے۔ ایس آئی آر میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی کی خبر ہے اور بتایا گیا ہے کہ خود ریاست اتر پردیش میں لاکھوں ووٹروں کے نام خارج ہوچکے ہیں۔