Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • کسی بھی جارحیت پر ایران کا رد عمل جارح کے لیے افسوسناک اور پشیمانی کا باعث ہوگا، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی پر صدر پزشکیان کا انتباہ

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب جارح کے لئے انتہائی سخت اور افسوسناک ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق صدر ایران مسعود پزشکیان نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر یہ پیغام آج بروز جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لکھا کہ ایران کسی بھی جارحیت پر ایسے رد عمل کا مظاہرہ کرے گا کہ جارح کو افسوس اور پشیمانی کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے موقع پر دعویٰ کیا کہ "میں نے سنا ہے کہ ایران دوبارہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔ یقیناً مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔"

امریکی صدر ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ اگر ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام میں پیش رفت کرتا ہے تو اسرائیل کے ممکنہ حملے سے متعلق کیا کہیں گے تو انہوں نے انتہائي ڈھٹائی کے ساتھ جواب میں کہا کہ "اگر یہ میزائل پروگرام ہے تو یقیناً اور اگر یہ جوہری پروگرام ہے تو بہت جلد یہ کام ہوگا۔"

 

ٹیگس