Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  •   امریکا کی اقتصادی دہشت گردی پر ایرانی وزیرخارجہ کی تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکا کی اقتصادی دہشت گردی میں شدت پیدا کرنے کے واشنگٹن کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی پیاس بھی جنگ پسندوں کے سرغنے کے چلے جانے کے ساتھ ہی ختم ہوجانی چاہئے

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ایک ایسے وقت جب دو یا تین جنگ پسندوں کوچھوڑ کر پوری دنیا کہ ٹیم بی کے سرغنے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دئے جانے کے بعد سکھ کا سانس لینا چاہ رہی تھی امریکی وزیرخارجہ پمپیئو اور وزیرخزانہ منوچین نے ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں شدت لانے کا اعلان کردیا - وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ صیہونی وزیراعظم بینیامین نتنیاہو ، سعودی ولیعہد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد بن زائد علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں -