ہندوستان: دہلی میٹرو ریل کے اسٹاف کوارٹر میں ہولناک حادثہ، ایک خاندان کے تین افراد کی موت
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن ڈی ایم آر سی کے اسٹاف کوارٹر میں پیر کی رات دیر گئے ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی-
سحرنیوز/ہندوستان:
تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ جب فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کے بعد فلیٹ کے اندر سرچ آپریشن کیا گیا تو وہاں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پہلے فلیٹ کے اندر دھواں بھرا اور اس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس سے آگ اور بھی بھڑک گئی حالانکہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا یہ ابھی واضح نہيں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی صحیح وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تمام پہلوؤں سے حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آگ، شارٹ سرکٹ، گیس لیکیج یا کسی اور تکنیکی وجہ سے لگی۔