ہندوستان: کروڑوں کا ٹیکس مگر پینے کا صاف پانی نایاب
ہندوستان کے شہر اندور کے بعض علاقوں سے خوفناک تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے شہری، نالی کے درمیان سے گزرنے والی پائپ لائنوں اور کائی، زنگ لگے ٹینکروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان:

اس معاملے پر کانگریس نے بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے’ایکس‘ پرایک پوسٹ میں لکھا کہ اندور میں جس ٹینکر سے لوگوں کو پانی سپلائی ہورہا ہے، اس میں خطرناک زنگ لگا ہوا ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel

غورطلب ہے کہ اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی پینے سے ایک درجن سے زائد لوگوں کی اموات کے بعد پورے مدھیہ پردیش میں سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر اپوزیشن سڑکوں پر اتر آیا اور کئی اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست میں مختلف مقامات پر وزیر کیلاش وجے ورگیہ کے پتلے جلائے جا رہے ہیں۔