Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں بے اثر، ابھی بھی ہندوستان روس سے تیل خرید رہا ہے

روسی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی پابندیاں اور دھمکیاں روس سے ہندوستانی تیل کی درآمد کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا  روسی میڈیا ذرائع نے ہندوستانی وزارت صنعت و تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود گزشتہ نومبر میں ہندوستان میں روسی تیل کی درآمد میں اس سے پہلے کی چھے ماہی کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق نومبر دو ہزار پچیس میں ہندوستان میں پینتس فیصد تیل کی درآمد روس سے انجام پائی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان نے نومبر دو ہزار پچیس میں ستتر لاکھ بیرل خام تیل روس سے درآمد کیا جو اس مہینے میں ملک کی کل درآمد کا پینتس فیصد ہے۔

روسی میڈیا ذرائع نے ہندوستان کے روزنامہ دی ہندو کے حوالے سے لکھا ہے کہ نومبر دو ہزار پچیس میں روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

اس دوران رائٹرس نے بھی ہندوستان کی وزارت صنعت و تجارت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مرکزی حکومت نے ملک کی آئل ریفائنریوں کو ہدایت دی ہے کہ روسی تیل کی درآمد کی ہفتے وار رپورٹ پیش کی جائے۔ رائٹرس کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ہندوستان میں روسی تیل کی درآمد کم ہوسکتی ہے۔

 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر روسی تیل کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو ٹیرف بڑھا دیا جائے گا۔

ہندوستان کے خلاف ٹرمپ کے مسلسل توہین آمیز بیانات پر کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے ميں خاموشی توڑی جائے اور امریکی صدر کے گستاخانہ بیانات کا جواب دیا جائے۔

 

ٹیگس