Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام  کسی بھی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے : صدر مملکت روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل علاقے کی اقوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے درپئے ہیں جبکہ ایران کا موقف یہ ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی یقینی بنائی جانی چاہئے اور خطے میں اغیار کی فوجی موجودگی موجودگی مسائل کھڑی کر سکتی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو ہفتہ دفاع مقدس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مسلح افواج اور عظیم قوم کی طاقت و اقتدار کے ہوتے ہوئے دشمن کے اندر ایران اسلامی کے خلاف جارحیت کرنے کی ہمت نہیں ہوگی- صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے عوام اتحاد ، استقامت اور یکجہتی سے نہ ہی مشرق و مغرب سے ڈرے اور نہ ہی ان کے ہتھیاروں سے ڈرے اور رجعت پسند عرب ممالک کی دولت سے بھی مرعوب نہیں ہوئے -صدر حسن روحانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اور ان کے سرغہ امریکہ نے علاقے کے ممالک کے مفادات کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ، بدامنی پیدا کی اور مسائل کھڑے کئے - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ افغانستان ، عراق ، خلیج فارس اور علاقے میں کسی بھی جگہ امریکیوں کی موجودگی ہمیشہ بدامنی کی باعث رہی ہے-ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے ہمیشہ ہی علاقے کو امن و سیکورٹی کی سوغات دی ہے- انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اگر عراق ، شام ، فلسطین اور لبنان کا ساتھ دیا تو ان علاقوں میں امن قائم کیا اور وحشی دہشتگردوں کا قلع قمع کیا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور ایران میں یہی فرق ہے - صدر حسن روحانی نے اس حساس دور میں علاقے کے ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ ایران ، علاقے کے بعض ممالک کی ماضی کی غلطیوں کو نظرانداز کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ علاقے کے دشمن خاص طور سے امریکہ ، سامراج اور صیہونیزم علاقے کے ممالک کے درمیان باہمی اختلافات اور دوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اعلان کیا کہ اس سال وہ اقوام متحدہ میں اتحادامید اور امن ہرمز کی پہل کے نعرے کا نعرہ دیں گے- انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے ممالک کے تعاون سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امن وسیکورٹی قائم کرسکتا ہے-اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی بندرعباس میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خلیج فارس کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دے گی- ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو اسرائیل کی سفاک حکومت کا مقابلہ کرو-قابل ذکر ہے کہ آج سے اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہوگیا ہے اور ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن پورے ملک میں مسلح افواج کی پریڈکی تقریب منعقد ہوئی-