پاکستان نے ایک بار پھر یمن کے اتحاد اور خودمختاری پر تاکید کی ہے
Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتےوار پریس کانفرنس میں یمن کے اتحاد اور خود مختاری پر تاکید کی
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتےوار پریس کانفرنس میں یمن کے اتحاد اور خود مختاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، یمنی فریقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے یکطرفہ اقدام کا مخالف ہے اور یمن کے سلسلے میں پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتا ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ، علاقے میں قیام امن کے لئے سفارتکاری کی حمایت جاری رکھےگا اور امید ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں ، تعاون کے ذریعے پائدار راہ حل تک پہنچ جائیں گی۔