صیہونی حکومت نے آنروا لئے بجلی پانی سپلائی بند کی ، اقوام متحدہ نے مذمت کی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا سے وابستہ مراکز کو پانی اور بجلی منقطع کرنے کے صیہونی حکومت کے نئے قانون کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین آنروا سے وابستہ مراکز کو پانی اور بجلی کی فراہمی روکنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق آنروا کے مراکز کے لیے پانی اور بجلی منقطع کرنے کے صیہونی اقدام سے اس بین الاقوامی ادارے کے کام کرنے اور اپنے مشن کو انجام دینے کی صلاحیت مزید متاثر ہوگی۔ دوجاریک نے مزید کہا کہ آنروا تنظیم، اقوام متحدہ کا اٹوٹ انگ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آنروا کے ڈائریکٹر جنرل فلپ لازارینی نے بھی غاصب صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آنروا کے اعتبار کومجروح کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے میں اس کی فعالیت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔