امریکہ نے کیریبین سی میں ایک اور جہاز پر قبضہ ، بہانہ وہی پرانا منشیات کا
امریکہ نے بحیرہ کیریبین میں ایک بحری جہاز پر ایک اور حملے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جہاز میں منشیات موجود تھیں۔
سحرنیوز/دنیا:الجزيرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری کمانڈ نے بحیرہ کیریبین میں ایک کشتی پر ایک اور حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم نے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے تین جہازوں کو نشانہ بنایا ہےامریکی بحری کمانڈ نے ان لوگوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہوئے ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تین اسمگلر مارے گئے ہیںسی بی ایس نیوز نیٹ ورک کے اندازوں کے مطابق، حالیہ مہینوں میں، امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنے کے بہانے لاطینی امریکہ کے ساحل پر درجنوں بحری جہازوں کو تباہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان کارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان امریکی کارروائیوں کو ماورائے عدالت سزائے موت اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔