تہران: " ایران مرد " کے زيرعنوان ایک عظیم الشان گرافیٹ کی رونمائی
ایرانی دارالحکومت تہران کے جمہوری اسلامی اور حضرت ولیعصر روڈ کے چوراہے پر " ایران مرد " کے زيرعنوان ایک عظیم الشان گرافیٹ کی رونمائي ہوئي
سحرنیوز/ایران: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور الحاج جنرل قاسم سلیمانی کے یوم شہادت کی مناسبت سے تہران کی بلدیہ کے گيارہویں زون میں واقع جمہوری اسلامی اور حضرت ولیعصر روڈ کے چوراہے پر ایران مرد کے زیرعنوان ایک فن پارے کو آویزاں کیا گیا ہے-
یہ ثقافتی کام ممتاز مصور حسن روح امین کا شاہکار ہے اور اسے مکتب حاجی قاسم سلیمانی کی درخواست پر ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے تاکہ شہید حج قاسم سلیمانی کی قربانی، ان کی مقبولیت اور جرات وشجاعت کے جذبے کو شہری آرٹ کی شکل میں پیش کیا جا سکے۔
ایران مرد گرافیٹ ، علامتی تصاویر اور گوناں گوں رنگوں کے امتزاج کے ساتھ شہریوں تک ثقافتی اور سماجی پیغام پہنچاتی ہے اور عوام کے لئے شہری فن پارے اور قومی اقدار سے براہ راست جڑنے کے لیے ایک جگہ ایجاد کی ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ پروجیکٹ تہران کے گيارہویں زون کے ثقافتی پروگراموں کا حصہ ہے اور اس کا مقصد عوامی آرٹ کو فروغ دینا اور شہر کی بصری شناخت کو بڑھانا ہے ۔