Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • عالمی استکبار کے ذرائع ابلاغ سے مقابلہ کرنے پر پیمان جبلی کی تاکید

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے ڈائریکٹر نے عالمی استکبار کے ذرائع ابلاغ سے مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس استبدادی ذرائع ابلاغ سے مقالہ کرنے کیلئے بھر پور توانائی کے ساتھ کوشش کرنی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے ڈائریکٹرڈاکٹر پیمان جبلی نے کل تہران میں ذرائع ابلاغ کی یونین کے اجلاس سے خطاب میں تسلط پسند طاقتوں کے خلاف مسلم اور غیر مسلم شخصیات، ذرائع ابلاغ اور تحریکوں کی سرگرمیوں کو منعکس اور ان سے کماحقہ استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انقلاب اور انسانیت کے دشمن اس انقلاب کو شکست دینے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تو پھر ہمیں بھی چاہئیے کہ ہم بھی اپنے وسائل سے استفادہ کریں۔

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسلامی اور انقلابی اور اسی طرح ایران کے ذرائع ابلاغ سے وحدت صرف ایک سلوگن نہیں ہونا چاہئیے کہا کہ اسلامی انقلاب کے ذرائع ابلاغ میں اتحاد و وحدت ترجیحات میں شامل ہے۔

اس سے قبل آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے تہران میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ اہلسنت علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی شیعہ اور اسرائیلی و سعودی سنی بھاری رقوم لے کر مسلمانوں کے مابین اختلافات و دوری اور دشمن کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا کام عالم اسلام میں اخوت و بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عالمی سروس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و پیشرف اور حقائق کو برملا کرنے کے ساتھ ہی انحرافی افکار و نظریات اور تفرقہ انگیزیوں کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے ڈائریکٹر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب ، دوسرے ملکوں کیلئے نمونہ ہے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کردیا کہ وہ اسلام کے خلاف عالمی سامراج کے پیدا کردہ سخت ترین حالات میں بھی معاشرے کو کامیابی سے ھمکنار اور ناانصافی سے چھٹکارا دلانے کا عامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کل تہران میں تینتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر مجمع تقریت مذاہب اسلامی کے سیکریٹری آیت الله محسن اراکی، ذرائع ابلاغ کی اہم شخصیات اور پروفیسروں کی شرکت سےذرائع ابلاغ کی یونین کا اجلاس منعقد ہوا ۔

ٹیگس