Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی بری فوج ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفیل

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہونے کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے اتوار کو تہران میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج جو روز بروز ڈرون کو توسیع اور خود کو اس سے مسلح کر رہی ہے، اس میدان میں خودکفیل ہوچکی ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ ایران کی بری فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری فوج کے تمام بٹالینس میں انھیں در پیش خطرات کے پیش نظر ماہیت و تشخص کے لحاظ سے تبدیلی کی جا چکی ہے۔ 
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اکتیس اگست دوہزار سولہ کو  اعلی حکام ، محققین اور وزارت دفاع کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی طاقت میں اضافے کو اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق قرار دیا۔ 
رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی تھی  کہ ایسی دنیا جہاں منھ زور اور تسلط پسند طاقتیں کمترین اخلاق، ضمیر اور انسانیت کی حامل ہیں اور ملکوں پر جارحیت اور بےگناہ انسانوں کا قتل عام  کرتیں ہیں، دفاعی صنعت کی توسیع و ترقی پوری طرح فطری امر ہے کیونکہ یہ طاقتیں جب تک ایران کی طاقت کو محسوس نہیں کریں گی اس وقت تک ملک کی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ 

ٹیگس