Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران، شادی کی تقریب میں گیس دھماکہ 11 جاں بحق 38 زخمی

ایران کے صوبہ کردستان میں شادی کی تقریب میں ہوئے گیس دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور38 زخمی ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کردستان کے سقز شہر میں کل رات یہ دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں شادی کی تقریب میں شریک 11 مہمان جاں بحق اور38 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 5 عورتیں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی  کی اور آگ پر فورا قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ٹیگس

کمنٹس