Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۰۱:۲۵ Asia/Tehran
  • امارات میں امریکی فضائیہ کے پائلٹوں کی پناہگاہ پر حملہ

سحر عالمی نیٹ ورک کےمطابق، ایران کی جانب سے جاری سخت جوابی کارروائیوں کے تسلسل میں ایرانی فوج کے خودکش ڈرونز نے متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں دشمن کے پائلٹوں کی پناہ گاہ بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق جنگ کے 31ویں روز بھی ایران کی دفاعی اور جوابی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جنوبی ساحلی علاقوں میں سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کے بسیجی اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے دشمن کے مزید 5 ہرمس ڈرون مار گرائے ہیں جس کے بعد تباہ کیے گئے امریکی و صہیونی ڈرونز کی مجموعی تعداد 143 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اب تک جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایران کی عسکری صلاحیت و کارکردگی کم ہونے کے بجائے مزید منظم، ہم آہنگ اور مؤثر ہو گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس