Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ہرمز امن منصوبہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی جانب ایک قدم: عباس عراقچی

نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور نے ایران کیجانب سے تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے سے متعلق دوسرے ممالک کے تعمیری رویے کو خطے کی کشیدگی میں کمی لانے کا ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب خالد جاراللہ کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس منصوبے کے نفاذ کیلئے مناسب میکنزم کی فراہمی پر علاقے کے تمام ممالک کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

ایران کے نائب صدرنے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقے کے تمام  ممالک اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے ذریعے خطے کی روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی سلامتی کی فراہمی کیلئے خطے کے تمام ممالک کے درمیان تعاون کو ناگزیر سمجھتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے خطے کے مسائل اور یمن کی جنگ کا واحد طریقہ مذاکرات ہی ہے۔

عراقچی نے ایران کے صدرکیجانب سے حالیہ تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے فریم ورک کے اندر خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہونے سمیت باہمی اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کیلئے مناسب فضا کی فراہم ہوجائے گا۔

ٹیگس