Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سے پاکستان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کے سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے دوجانبہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف سے آج ایران کیلئے پاکستان کے نئے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی اور انھیں اپنی تقرری کے اسناد پیش ک‏ئے۔ اس موقع پر محمدجواد ظریف  نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ ہی اسلام آباد کے ساتھ روابط کے فروغ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے نئے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ٹیگس