Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے آج نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے

ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے اجتماعات متعدد شہروں میں منعقد نہیں ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں نماز جمعہ کی اعلی کونسل نے ملک کے بعض صوبوں میں کورونا وائرس کی روک تھام اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی تجاویز پرعمل کرتے ہوئے دارالحکومت تہران سمیت 23 صوبوں کے صدر مقامات میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں صحت عامہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ کے اجتماعت منعقد ہوں گے۔

ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 26 افراد جاں بحق جبکہ 245 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ٹیگس