دو سو سے زائد ہلاکتیں اور زخمی، صحافیوں پر سنسر شپ کے لیے دباؤ۔
ایران کے خلاف جارحیت کے جواب میں مسلح افواج نے وعدہ صادق آپریشن کی ویں لہر کو انجام دیا جس سے اسرائیل میں بھاری تباہی کی خبریں ہیں۔
سحرنیوز/ایران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق "وعدہ صادق 4 آپریشن کے 73 ویں مرحلے میں، جو کہ شہدائے دفاع کی فداکاری کے اعتراف میں "یا حیدر علیہ السلام" کے نعرے کے ساتھ کیا گیا، فلسطین کی سرزمین کے شمالی اور جنوبی حصوں کو سپاہ پاسداران کے فضائیہ کے میزائل اور ڈرون سسٹمز سے شدید اور فیصلہ کن نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ناکارہ دفاعی نظام کے بعد، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں عراد ،دیمونا ، ایلات ، بئر السبع اور کریات کی فوجی تنصیبات اور سیکورٹی مراکز، نیز علاقے میں امریکی دہشت گرد فوج کے علی السالم ، "
منہد، اور الظفرہ کے اڈوں کو فتاح، قدر، عماد میزائل سسٹمز اور انہدامی ڈرونز نے عین نشانے پر ہٹ کیا۔
ابتدائی حملوں میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق 200 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی سیکورٹی حکام نے تباہی اور جانی نقصان کی رپورٹنگ کو سنسر کرنے کے لیے صحافیوں اور عینی شاہدین پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel