Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ابوعبیدہ: ایران کے میزائل حملے اسرائیلی جارحیت کا فطری جواب ہیں۔

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران نے طاقتور میزائل حملوں کے ذریعے آج رات مقبوضہ علاقوں کے اندرونی حصوں کو نئے حربی طریقوں کے ساتھ نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ان حملوں میں درجنوں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
 یہ کارروائی نہ صرف ایران کے خلاف صہیونی–امریکی جارحیت کا قدرتی جواب ہے بلکہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے قتلِ عام کا ردِعمل بھی ہے۔
 صہیونی دشمن، جو نازی طرز کی فطرت رکھتا ہے، صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ سخت جواب ہی اسے جارحیت سے روک سکتا ہے، ورنہ وہ اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔
 آج اسلامی جمہوریہ ایران امتِ مسلمہ کے دفاع کی پہلی صف میں کھڑا ہے، اور حملہ آور آزاد قوموں کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
 ایک بار پھر امتِ مسلمہ کی قوموں سے اپیل ہے کہ دشمن کے مقابلے میں متحد ہوں اور خاص طور پر فلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس