Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • کورونا اور امریکی پابندیوں پر ایران و روس کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے کورونا اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں پر ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں، افغانستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور مختلف ممالک کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ روس امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے والے ممالک کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

سرگئی لاوروف نے ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں ان سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہ دیں۔

ٹیگس