Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں کرفیو

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکوٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق لوورجنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک کے لئے کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے اسی کے ساتھ دونوں اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنی گاڑیاں، سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی دیکھ کر پچاس میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اپر جنوبی وزیرستان میں بھی سبھی علاقوں میں آج مکمل کرفیو نافذ رہا۔ 

ٹیگس