Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں؛ جنرل حاتمی

ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے ملک و قوم کے دفاع کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے بارہ روزہ امریکی صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے ایک فوجی افسر کرنل محمد علی زادہ کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے صیہونی امریکی جارحیت کے مقابلے میں بے مثال شجاعت اور فداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے حالیہ جارحیت میں دیکھ لیا کہ وقت آنے پر ایران کے عوام اور مسلح افواج کس بہادری اور شجاعت سے مقابلہ کرتی ہیں۔ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت میں ملک کی مسلح افواج دشمنوں کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور اگر ہمارے دشمنوں نے دوبارہ جارحیت کی حماقت کی کو اس بار ہمارا جواب زیادہ تباہ کن ہوگا۔

ٹیگس