شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پر امریکہ چراغ پا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368899-شہید_قاسم_سلیمانی_کے_بارے_میں_اقوام_متحدہ_کی_رپورٹ_پر_امریکہ_چراغ_پا
سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر امریکہ چراغ پا ہو اٹھا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۲ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پر امریکہ چراغ پا

سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر امریکہ چراغ پا ہو اٹھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹیگس نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر برہمی دکھاتے ہوئے اسے فکری تباہی سے تعبیر کیا۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنِس کیلامارڈ نے امریکہ کے فوجی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید قاسم سلیمانی کے قتل کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعتراف کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے دیا تھا۔ عالمی سطح پر امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں سے با آسانی آگاہ ہونے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!